پاکستان (جیوڈیسک) جارج ٹاون پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ گرین شرٹس نے وارم اپ میچ میں گیانا کو سات رنز سے ہرا دیا۔ جارج ٹاون میں کھیلے گئی ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 246 رنز اسکور کیے۔
احمد شہزاد نے 68 رنز بنائے جب کہ شاہد آفریدی 31 اور کپتان مصباح الحق نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں ہوم ٹیم گیانا 239 رنز بنا کر 50 ویں اوور میں آل آوٹ ہو گئی۔ اسپن کنگ، سعید اجمل نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عرفان نے 3، عبدالرحمان اور رضوان علی نے ایک ایک وکٹ لی۔