اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل سیونگز نے گزشتہ مالی سال قومی بچت کے مقررہ ہدف سے 157 ارب روپے کی زیادہ سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے ذرائع کو بتایا کہ نیشنل سیونگ نے گزشتہ سال 381 ارب روپے کی قومی بچت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال قومی بچت کا ہدف 224 ارب روپے تھا، قومی بچت کا حجم مقررہ ہدف 157 ارب روپے زیادہ رہا۔ نئے مالی سال میں قومی بچت کا ہدف 280 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے قومی بچت کی نئی اسیکمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔