آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ، بھارت پہلے نمبر، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

ICC

ICC

پاکستان (جیوڈیسک) دبئی سری لنکا کو تین ملکی سیریز کے فائنل میں شکست دینے والی بھارتی ٹیم بدستور آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔ عالمی چیمپین بھارت کی ٹیم اِن دنوں بہترین فارم میں ہے، تین ملکی سیریز کا فائنل جیتنے کے ساتھ ہی دھونی الیون نے آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی۔

اس وقت بھارتی ٹیم 5244 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، انگلش ٹیم تیسری اور جنوبی افریقا چوتھی پوزیشن پر ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 14 جولائی سے شروع ہورہی ہے، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم چھٹے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔