بالی وڈ فلم”بھاگ ملکھا بھاگ”نمائش کیلئے پیش کر دی گئی

Bhaag Milkha Bhaag

Bhaag Milkha Bhaag

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنی فلم بھاگ ملکھا بھاگ نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔ بالی وڈ ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر، ملکھا سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں، جنہوں نے اس کردار کیلئے غیر معمولی محنت کی ہے۔بالی وڈ نٹ کھٹ اداکارہ سونم کپور فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ میشا شفیع بھی اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرتی دکھائی دیں گی۔ فلم کے خوبصورت گانے پہلے ہی فلم بینوں میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ بھاگ ملکھا بھاگ کے ساتھ بالی وڈ کی دو مزید فلمیں سکسٹین اور بی اے پاس بھی ریلیز ہو رہی ہیں لیکن فرحان اخترکی فلم کا پلڑہ بھاری دکھائی دیتا ہے۔