بھارت کے معروف اداکار پر ان 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Pran Kishan

Pran Kishan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے معروف اداکار اور ماضی کے سپر ولن پران کشن سیکند جمعہ کی شام چلے بسے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق انکی عمر 93 برس تھی اور وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے زیادہ شہرت تو ولن کا کردار سے حاصل کی تاہم اپنے ابتدائی کیریئر میں انھوں نے ہیرو کا بھی کردار ادا کیا۔

انکی مشہور فلموں میں زنجیر، ڈان، امر اکبر انتھونی تھی، بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے 350 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ انھیں اسی سال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا، وہ 1940 سے 2007 تک فلمی دنیا میں سرگرم رہے۔ انھوں نے چالیس کے عشرے میں نور جہاں کے ساتھ بھی ایک فلم میں کام کیا تھا، جبکہ فلم خاندان سے انکے کیئریئر کا آغاز ہوا۔