ممبئی میں فلم مدراس کیفے کا پریمیئر

Madras Cafe

Madras Cafe

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار جان ابراہم کی فلم مدراس کیفے کا رنگا رنگ پریمیئر ممبئی میں ہوا۔ اس موقع پرفلم کی کاسٹ سمیت مشہور اداکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مدراس کیفے میں جان ابراہم خفیہ ایجنسی کے اہلکار کا کردار کر رہے ہیں۔

یہ ایجنٹ ایک ایسا مشن انجام دینے نکلا ہے جس میں اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر بھی جان ابراہم ہیں۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ برس “وکی ڈونر”کے نام سے فلم پروڈیوس کر چکے ہیں۔