بنکاک (جیوڈیسک) انگلش فٹ بال پریمئیر لیگ کی ٹاپ ٹیم چیلسی دورہ ایشیا میں تھائی لینڈ پہنچ گئی۔چیلسی کی ٹیم سیزن سے پہلے دورہ ایشیا میں فرسٹ لیگ میں میزبان تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔بنکاک ائیرپورٹ پہنچے پر چیلسی ٹیم کا فٹبال انتظامیہ سمیت شائقین نے بھی استقبال کیا۔
فٹ بال شائقین چیلسی کے یونیفارم میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ کئی دیوانے مداح پوسٹرز اور ٹرافی تھامے اپنے فیورٹ سٹار پلئیرز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ بنکاک اور چیلسی کی ٹیمیں سترہ جولائی کو دوستانہ میچ میں مدمقابل ہونگیں۔