اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کی پیداوار ایک سال کی سب سے بلند سطح تک پہنچ گئی، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ ذرائع نے ذرائع کو بتایا ہے کہ جمعہ کو ملک میں بجلی کی پیداوار 14 ہزار 650 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے وزیراعظم آفس کو بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پہلی بار بجلی کی اتنی پیدوار کسی ایک دن میں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل تک بجلی کی پیداوار14 ہزار 800 میگاواٹ ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے بجلی کی پیداوار میں اضافے پر وزارت پانی وبجلی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔