ایبٹ آباد کمیشن نے صرف امریکا دشمن جذبات کو ہوا دی، حسین حقانی

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

واشنگٹن (جیوڈیسک) حسین حقانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آبادکمیشن نے صرف امریکا دشمن جذبات کو ہوا دی ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ اسامہ کانیٹ ورک کس نے بنایا یا بننے دیا، 40 ارب ڈالر امداد اور ایف 16 لینے کے بعد ویزا کس منہ سے روک سکتے ہیں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر امریکی جاسوس نہیں ہوتا اور سی آئی اے کو ویزا آئی ایس آئی دیتی ہے، امریکا میں 10 لاکھ پاکستانی ہیں، پاکستان میں لوگ 6 ہزار امریکی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل تھی۔ حسین حقانی نے مزید کہا کہ قوم کو سچ بتایاجائے اور صرف کہانیاں سنا کر دل نہ بہلایا جائے۔