لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، جیکسن سے 4 دہشتگرد گرفتار

Firing in Lyari

Firing in Lyari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جیکسن کے علاقے سے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز کے چھاپوں کے خلاف مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر مظاہرہ کیا۔ کراچی لیاری آگرہ تاج میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر، اکرم، غلام حسین کے نام سے کرلی گئی، فائرنگ کے واقعہ کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ گارڈن کشتی چوک اور ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ نیو کراچی اور لانڈھی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے جیکسن کے علاقے میں چھاپہ مار کر 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزم کے قبضے سے پولیس کی واردیاں، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان وارداتوں سے حاصل ہونے والی رقم کالعد م تحریک طالبان کو بھیجا کرتے تھے۔

دوسری جانب اسو گوٹھ کے علاقہ مکینوں نے رینجرز کے چھاپوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کو ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے 2 گھنٹے سے زائد کے وقت تک احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔