ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں اینٹی نار کوٹکس فورس نے چھاپا مار کر پشاور سے کراچی اسمگل ہونے والی چرس اور ہیروئن برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق مخبری پر انہوں نے وہاڑی میں چوک میتلا کے قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی میں سے 139 کلو سے زائد چرس اور 3 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔
جس پر کار سوار دو افراد حیدر علی اور ولی خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ چرس اور ہیروئن پشاور سے اسمگل کر کے کراچی لے جا رہے تھے۔ اے این ایف ملتان ذرائع کے مطابق پکڑی جانے والی چرس اور ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔