فیملی کو بچانے کیلئے ایک شخص کی سمندر میں 5 گھنٹے تک تیراکی

Maryland

Maryland

میری لینڈ (جیوڈیسک) اپنی فیملی کو بچانے کیلئے ایک شخص کو میری لینڈ ساحل سے دور اس وقت 5 گھنٹوں تک سمندر میں تیرنا پڑا جب ان کی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی۔ ساحل پر پہنچنے کے بعد جاہن فرینکلن رِگز نامی شخص نے 911 پر اطلاع دی، جس پر حفاظتی عملے نے ڈیل نامی جزیرے کی طرف پیش قدمی کی جہاں 16 فٹ کی کشتی الٹی تھی۔

انجیلا بائرڈ نامی خاتون نے بتایا کہ جاہن فرینکلن سیدھا ان کے گھر آیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ننگے پاں اور پانی میں بھیگا ہوا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ جاہن فرینکلن نے کہا کہ وہ غروب آفتاب سے تیرتا رہا ہے اور اسے مدد چاہئے۔ رِگز کے علاوہ کشتی میں فیملی کے چار افراد موجود تھے جس وقت کشتی الٹی۔ ڈوبنے والوں میں 3 سالہ بچہ، 70 سالہ کشتی بان اور 9 سالہ بچی شامل تھے۔ خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

9 سالہ ایملی ہارن نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اسے اپنی زندگی میں اس سے قبل ڈھونڈ نکالنے والی کشتیوں کو دیکھ اتنی خوشی کبھی نہیں ہوئی تھی۔ ایملی نے بتایا کہ جاہن فرینکلن کو ساحل پر پہنچنے میں 5گھنٹے تک تیرنا پڑا۔ اس نے کہا کہ جاہن کو تیراکی کے دوران کیکڑے کو پکڑنا چاہئے تھا اور تھوڑی دیر ٹھہر کر پھر سے تیراکی کرنا چاہئے تھی۔ ایملی نے بتایا کہ ہم کشتی کے ایک طرف چمٹے ہوئے تھے اور رات کی تاریکی میں خاردارپتیوں والے پودے ہمیں تکلیف دے رہے تھے۔