صومالیہ میں سموسوں کو غیر اسلامی قرار دیکر پابندی لگا دی گئی

Somalia

Somalia

صومالیہ (جیوڈیسک) موغادیشو صومالیہ میں انتہا پسندوں نے انتہا کر دی، سموسوں کو غیر اسلامی قرار دے کر پابندی لگادی۔ روزے داروں نے اس پابندی کو ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد سموسے ایک بار پھر بازار میں ملنے لگے ہیں۔ سموسے کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے مگر صومالیہ میں تو سموسے افطاری کا ایک لازمی ساحصہ بھی ہیں۔

بہت سے صومالی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ سموسے سے ہی روزہ افطار کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ایک انتہا پسند گروپ نے انکی مخصوص شکل کے باعث انہی سموسوں کے بازار میں بیچنے پر پابندی لگا دی تھی تاہم اس گروپ کی گرفت کمزور پڑنے کے بعد اب سموسے ایک بار پھر بازاروں میں دستیاب ہیں اور خوب بک رہے ہیں۔ بھئی آخر رمضان جو ہیں۔