بغداد : عراق بم دھماکوں اور فائرنگ سے 44 افراد ہلاک

Baghdad

Baghdad

عراق (جیوڈیسک) بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف واقعات میں چودہ قانون نافد کرنے والے اہلکاروں سمیت چوالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ رمضان کے آغاز پر بھی عراق میں دھماکے اور پرتشدد کارروائیاں تھم نہ سکیں۔ قانون نافد کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے نشانے پر رہے۔

دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بھی تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ آج عراق میں ہونے والے کاربم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں قانون نافد کرنے والے اہلکاروں سمیت چوالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں