عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں، نشاط ضیاء قادری
Posted on July 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں عبادت گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنائیں، صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو اولین ترجیح دی جائے ماہ ضیام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں اور اجتماعی تراویح گاہوں پر مکھی مچھروں کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے مغرب سے قبل جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیادپر انجام دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مقامی بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتر کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلایا۔
حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے عوام کو بنیادی مسائل اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔
عوام نے علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کے کردار کی تعریف کی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی اور کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔