کورونو وائرس سے تحفظ، عازمینِ عمرہ و حج کو ماسک پہننے کی ہدایت

Coronie Virus

Coronie Virus

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں کورونو وائرس سے تحفظ سعودی حکام نے کورونو وائرس سے بچنے کیلیے دنیا بھرسے آئے ہوئے عازمینِ عمرہ و حج کوحرم شریف میں ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے سعودی عرب میں کورونو وائرس سے اب تک ایک بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔ اسی لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے دنیا بھر سے عمرہ اور حج کے لئے آنیوالے افراد کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ حرم شریف میں طواف کے دوران ماسک کا استعمال کیا جائے۔