اسلام آباد (جیوڈیسک) ایفی ڈرین اثاثہ جات کیس میں موسی گیلانی، فوزیہ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کے اکاونٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی گئیں، موسی گیلانی کے اکاونٹس میں ساڑھے 10 لاکھ جبکہ عبدالقادر گیلانی کے اکاونٹ میں 4 لاکھ 44 ہزار روپے موجود ہیں۔
انسداد منشیات راولپنڈی کی عدالت کے جج ارشد تبسم نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی۔علی موسی گیلانی کے وکیل چودھری فیصل حسین نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کراتے ہوئے بتایا۔
موسی گیلانی کے اکاونٹ میں 10 لاکھ 53 ہزار 164 روپے، عبدالقادر گیلانی کے اکاونٹ میں 4 لاکھ 44 ہزار 138 روپے جبکہ فوزیہ گیلانی کے اکاونٹ میں 27 ہزار 226 روپے کی رقم موجود ہے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر بحث ہو گی۔