سحری ہو یا افطار، لوڈشیڈنگ شہریوں پر مسلط

Break

Break

حکومت کی جانب سیسحر وافطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان ہوا میں اڑا دیا گیا۔ سحری کا وقت ہو یا افطار کا شہریوں کے سروں پر لوڈشیڈنگ کاعذاب ہروقت مسلط رہتا ہے۔۔

حکومت کے تمام تر اعلانات کے باوجود سحر و افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کراچی ،لاہور ملتان ،فیصل آباد سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑوں شہروں میں سحر وافطار کے وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے۔

بجلی بند ہونے کے باعث نہ صرف عبادات کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ امور خانہ داری میں مصروف خواتین کوبھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ دوران تراویح بجلی کے بندش سینمازیوں کو تکلیف اٹھانا پڑتی ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ سحر وافطار میں لوڈشیڈنگ کرنی تھی تو حکومت نی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کیوں کیے تھے۔۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کا فوری حل نکالے۔