چین میں پچاس سال کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریا ں جاری ہیں۔ مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک جبکہ ایک سو چھاسٹھ لا پتہ ہوگئے ہیں۔ چین میں کئی دنوں سے جاری بارش اور سیلاب سے پندرہ لاکھ افراد متاثر ہو ئے ہیں۔ چین کے صوبے سی چوان میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے۔
بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آچکیہیں۔ درجنوں پل ٹوٹ گئے اور کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ سی چوان سے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا سلسلہ مزید کچھ دن تک جاری رہے گا۔ ماہرین نے لوگوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔