بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے میں خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ حسین اصغر اینٹی پاور تھیفٹ یونٹ کے سربراہ ہوں گے۔ حسین اصغر نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے حسین اصغر کو ان کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واپڈا سمیت تمام اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرپٹ افسران کی سرکاری محکموں میں کوئی گنجائش نہیں۔ ایف آئی اے یونٹ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے موثر اور مربوط اقدامات کرے۔