لندن : برطانوی شہزادی کیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پرجوا

London

London

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر لندن کے سینٹ میری ہسپتال کے باہر عالمی میڈیا جمع ہونا شروع ہو گیا، نومولود بیٹا ہو گا یا بیٹی،اسکا ممکنہ نام اور بالوں کا رنگ، جواری بھی میدان میں کود پڑے۔ سینٹ میری ہسپتال کے پرائیویٹ ونگ کے باہر کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

ان میں چین سے آئی ہوئی ایک صحافی بھی شامل ہے۔سینٹ میری ہسپتال میں آج سے اکتیس برس پہلے شہزادہ ولیم پیدا ہوئے تھے۔ شاہی خاندان کی مداح دو خواتین نومولود کے لئے خصوصی ڈیزائن کیا لباس لے کر پہنچ گئیں۔ادھر ایک بک میکر نے نومولود کے نام ،اسکی جنس اور بالوں کے رنگوں پر شرط لگانے کے ریٹ جاری کئے ہیں۔