صوبائی وزیر صحت سید اویس مظفر نے کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کیا اور بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے جسٹس مقبول باقر کی عیادت کی۔
اس موقع پر سید اویس مظفر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جسٹس مقبول باقر کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر نے اسپتال حکام کو ہدایت کی کہ جسٹس مقبول باقر کے علاج پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جسٹس مقبول باقر گذشتہ ماہ برنس روڈ پر بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے تھے۔