ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام نے ایڈمنسٹریٹر، ڈی ایم سیز اور کمشنر کو لاچار کر دیا ہے،سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کو بند کرکے نظام کو بدلا جائے۔
حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔زرائع سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز سے فانینشیل پاور چھین لی گئی ہے۔
اداروں کے پاس فنڈز نہیں،انیس سو اناسی کے نظام کے تحت روشنیوں کے شہر کو کچڑے کے ڈھیر میں بدل دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کو ویک اپ کال دی گئی ہیاور آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے بیورو کریسی کو جھنجھورٹے رہیں گے۔