پریانکا چوپڑا کے نئے ویڈیو گانے کی تقریب رونمائی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ پریانکا چوپڑا کے نئے ویڈیو گانے کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں شوخ وچنچل اداکارہ نے خوب ٹھمکے لگائے۔ ایکزوٹک، بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا دوسرا گانا ہے جس میں بین الااقوامی شہرت یافتہ گلوکار پٹ بل نے بھی پرفارم کیا ہے۔

خوبصورت ساحلی مقامات پر فلم ایا گیا یہ گانا انٹرنیٹ پربھی جاری کر دیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ ایکزوٹک کی ریلیز کے حوالے سے ممبئی میں ہونے والی تقریب میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بیحد خوش تھی جس کا اظہار انہوں نے ٹھمکے لگا کر کیا۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ ان کا انگلش میوزک البم پوری دنیا کے شائقین کیلئے ہے تاہم اس گانے میں انہوں نے ہندی ٹچ بھی دیا ہے۔