سانگھڑ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی پر اسرار طور پر ہلاک

Sanghar

Sanghar

سانگھڑ کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ قیدی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ چند روز پہلے سنجھورو تھانے سے معمولی کیس میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جانے والا قیدی محمد یامین پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ قیدی کی میت کو سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

قیدی کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی کوریج کیلئے اسپتال جانے والے صحافیوں کو جیل انتظامیہ کی دھمکیاں اور کوریج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ قیدی کے بھائی محمد امین کا کہنا ہے کہ یامین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قیدی کے بھائی اور ورثا نے اسپتا ل سے قیدی کی میت لے جانے سے انکار کردیا اور جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔