چکوال: بس کھائی میں گرگئی، 10 افراد جاں بحق، 13زخمی

Chakwal

Chakwal

چکوال (جیوڈیسک) چکوال میں موٹر وے پرمسافر بس کھائی میں جا گری۔ حادثے میں دس افراد جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ چکوال کے پاس موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقیمیں اس وقت پیش آیا جب بد قسمت مسافر بس بریک فیل ہونیکے باعث کھائی میں جاگری۔

بتایا جاتا ہیکہ بس پچپن مسافروں کولیاسلام آباد سے فیصل آباد جارہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بس حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔