ضمنی انتخابات، آرمی کی خدمات کیلئے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا

Elections

Elections

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ضمنی انتحابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے آرمی کی خدمات کے لیے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ لاہور میں ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے ضمنی الیکشن بائیس اگست کو ہو گا۔

اس حوالے بیلٹ پیپرز کی نگرانی اور بیلٹ پیپرز کو ریٹرننگ افسران تک پہنچانے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرحامد حسین شاہ نے آرمی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مراسلہ الیکشن کمشن کو بھجوا دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے عام انتحابات کی طرح ضمنی انتحابات میں بھی آرمی کے جوانوں کی ضرورت ہے۔ لہذا فوری طور پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ انتحابات صاف اور شفاف ہوں سکیں۔