تائیوان : سولک طوفان سے ایک شخص ہلاک،21 افراد زخمی

Taiwan

Taiwan

تائے پی (جیوڈیسک) تائیوان میں آنے والے سولک طوفان سے 1 شخص ہلاک جبکہ 21 افراد زخمی ہیں۔ تیز ہواوں کے باعث درخت گرنے سے کئی سڑکیں بلاک ہو گئیں ہیں۔ تائیوان کے شہر تائے پی میں سولک طوفان سے نقل وحمل اور کاروباری سرگرمیاں متاثرہوئیں۔ جبکہ درخت گرنے سے مختلف گلیاں بھی بلاک ہوگئیں ہیں۔

ایمرجنسی عملہ کی جانب سے سڑکوں سے درختوں کو ہٹانے اور مکانات کی بجلی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ سینچو اور پڑوسی ملک میاولی میں 700 سے 800 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلاب کے خطرے کے باعث 8 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔سولک طوفان سے زیجیانگ اور فجیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔