گلگت (جیوڈیسک) گلگت ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کے درمیان تصادم میں تین قیدی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ گلگت، ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں تین قیدی زخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا، پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے جیل میں ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
جیل انتظامیہ نے نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ،ریسکیو ٹیموں پولیس اورگلگت بلتستان اسکاٹس کی بھار ی نفری طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامے کے بعد جیل میں قیدیوں کے پاس موجود موبائلز فونز، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاکے خلاف تلاشی شروع کردی گئی ہے۔ تلاشی کے دوران قیدیوں کی طرف سے ایک سکیورٹی اہلکارکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔