لاہور (جیوڈیسک) لاہور جب سورج گرمی برسانے لگے تو خواتین ہلکی پھلکی لان زیب تن کرنا ہی پسند کرتی ہیں لیکن روز بروز بڑھتی مہنگائی نے خواتین کی لان کے ملبوسات کی قوتِ خرید کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ موسمِ گرما میں ہلکے پھلکے اور رنگے برنگے سوتی ملبوسات نہ صرف خواتین کی ضرورت ہوتے ہیں بلکہ مقبول بھی ہو تے ہیں۔خاص طور پر لان کی مانگ میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔
لیکن مہنگائی کے جن نے لان کے کپڑوں کی قیمتوں کو تو پر لگا دیے ہیں۔ لان کا عام سا سوٹ ہزار سے بارہ سو سے روپے میں جبکہ مختلف برینڈز کے سوٹ کی قیمتیں چار سے آٹھ ہزار روپے کے ہیں۔خواتین کہتی ہیں کہ سادہ لان کے کپڑوں کے نت نئے برانڈز اور ڈیزائنز اور پھر درزیوں کی من مانی سلائیاں۔ رہی سہی کسر پوری کردیتی ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے تو گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہی تھا اب تو گرمی میں عام سا لون کا لباس پہننا بھی بجٹ پر بری طرح اثر انداز ہو رہا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے صنعتوں پر ٹیکسز لگائے یاانہیں بجلی کی سبسڈی نہ دے۔ بالاخر وہ مہنگائی کی چھری عوام کے گلے پر ہی چلاتے ہیں۔