پاکستانی نژاد امریکی نے انگلش پریمیئر لیگ کا کلب فل ہیم خرید لیا

Shahid Khan

Shahid Khan

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان نے لندن میں انگلش پریمیئر لیگ کا کلب فل ہیم fulham خرید لیا ہے۔لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان امریکی شہری ہیں اور فوربز کی چار سو امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں ان کا نمبر ایک سو اناسی ہے۔ شاہد خان کی دولت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

شاہد خان این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وائل جیگوارز کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے فل ہیم فٹبال کلب بھی خرید لیا ہے جس کے لئے کلب کے مالک محمد الفیاض سے ان کا معاہدہ ہو گیا ہے اطلاعات کے مطابق شاہد خان نے یہ کلب پندرہ کروڑ میں خریدا ہے اور وہ اس کے سو فیصد مالک ہوں گے۔