آسٹریلیا: پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ 1 بچہ جاں بحق 8افرادلاپتہ

Australia

Australia

آسڑیلیا (جیوڈیسک) آسڑیلیا جانے والے پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک اورآٹھ افراد لاپتہ ہوگئے۔ کشتی میں ستانوے افراد سوار تھے۔

آسڑیلوی نیوی نے کارروائی کرتے ہوئے کرسمس آئرلینڈ میں ڈوبنے والی کشتی سے اٹھاسی افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ آٹھ مسافر تا حال لاپتہ ہیں ۔ لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کشتی میں ستانوے افراد سوار تھے۔ جن کا مقصد آسٹریلیا میں پناہ حاصل کرنا تھا۔ حادثے کا شکار افراد کا تعلق انڈونیشیا، افغانستان اور سری لنکا سے ہے۔ جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔