ملالہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایم ملالہ گانے کی ویڈیو جاری

Malala

Malala

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیاقوام متحدہ کی جانب سے یوم ِ ملالہ منائے جانے کے موقع پر پاکستان کی بہادر بیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آئی ایم ملالہ کے بولوں پر مشتمل گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ گریمی ایوارڈ وننگ ڈائریکٹر کی تیار کردہ اس ویڈیو میں 3 ابھرتی ہوئی نوجوان گلو کاراں کے علاوہ دنیا بھر سے 30 گلوکاراں کی آوازیں شامل ہیں۔

جو اس گانے کے ذریعے ملالہ کے عزم کو سلام پیش کر رہی ہیں ۔اس گانے کے فروخت سے پیش ہونے والی آمدنی ملا لہ یو سفرئی کے قائم کیے گئے خو دمختار فلاحی ادارے ملالہ فنڈ میں دی جائے جو دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے.