سکھر(جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کے حالات کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا جارہا ہے وہاں کے حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔ ہجرت کرنے والی کچھی برادری کیلئے کمیٹی بنائی ہے جنہوں نے ان سے ملاقات کی ہے اور وہ لوگ جلد واپس آجائیں گے۔
سکھر ائیر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھی برادری کے وہ افراد جو بدین اور ٹھٹھہ ہجرت کرکے گئے ہیں ان سے کمیٹی ملی ہے وہ لوگ جلد واپس آجائیں گے تاہم لیاری میں جلد ہی پکٹز لگائی جائیں گی تاکہ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں آٹا سستا کرکے اشیا خوردو نوش قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں جبکہ بڑے شہروں میں سستے بازار بھی لگائے ہیں۔
جبکہ پنجاب حکومت نے صرف سستے بازار لگائے ہیں انہوں نے آٹا سستا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کورٹس سے جراہم پیشہ افراد کے بھاگ جانا بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے اس میں غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائیگا۔