پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر میں 4 سال بعد پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا۔ خیبرپخونخوا میں پولیو کیسوں کی تعداد 5 جبکہ ملک بھرمیں 21 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں چارسال بعد پولیوکا نیا کیس سامنے آگیا ہے، گلبہار کے ایک سالہ بچے عزیز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ٹیموں کے نہ جانے کے باعث متاثرہ بچے کو پولیو کو قطرے نہیں پلائے جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اگر دو ہفتے کے اندر خیبرپختوںخوا میں پولیو مہم شروع نہ کی گئی توپولیو وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ نیا کیس سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیو کیسوں کی تعداد 5 جبکہ ملک بھرمیں پولیو کیسوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔