سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن بران پاکستان کا دورہ کرینگے

Gordon Brown

Gordon Brown

نیویارک (جیوڈییسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملالہ یوسف زئی کے خطاب کے بعد سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن بران نے پاکستان اور نائجیریا کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورڈن براون کا کہنا ہے کہ تعلیمی مہم کے لیے ملالہ کی تقریر صرف ایک آغاز ہے۔

گزشتہ رات گورڈن بران اور ملالہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان سے ملاقات کی۔ گورڈن بران کا کہنا تھا رواں سال ستمبر میں دوبارہ وہ ملالہ کو اقوام متحدہ بلائیں گے جہاں ملالہ ایک تعلیمی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

گورڈن بران نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے میلینیم ڈویلپمنٹ گول دوہزار پندرہ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان اور نائیجریا کا دورہ کریں گے اور ان ممالک کے حکام سے تعلیم کے پھیلا کے لیے مدد کی اپیل کریں گے۔