شمالی وزیر ستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق

Drone Attack

Drone Attack

میری علی (جیوڈیسک) حکومتی احتجاج کے باوجود امریکا کی طرف سے پاکستانی قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے موسکی میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے موسکی میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے ۔جس سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں اب بھی جاسوس طیاروں کی پروازی جاری ہیں جس کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔