لندن : منی لانڈرنگ کیس میں اہم شخصیت کو ثبوت کیلئے مزید 1 ہفتے کی مہلت

London Police

London Police

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے تحقیقاتی اداروں نے منی لانڈرنگ کیس میں اہم شخصیت کو ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ اہم شخصیت کے وکلا نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی تھی جبکہ اہم شخصیت کو سوال وجواب کے لئے 17 جولائی کا وقت دیا گیا تھا۔

جس میں اب ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف منی لانڈرنگ کیس میں ایک گروپ کیایک اور اہم رہنما کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ اس رہنما کے گھر سیبھی بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔ ادھر ایم کیوایم کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ کو ہر ماہ 800 پانڈ ادا کئے جاتے ہیں جس کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔