اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کشمیر پر اپنی پالیسی واضح کرے۔ امیر جماعت اسلامی منورحسن کا اسلام آباد میں شہدا کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے کشمیر کے معاملے پر یوٹرن لیا کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بھارت کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں جبکہ بھارت ، پاکستان کے پانی پر ڈیمز بناکر اسی سے بجلی پیدا کر کے ہمیں بیچنا چاہتا ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دینے پر امریکا سے احتجاج کیا جانا چاہیے لیکن پاکستانی حکومت خاموش ہے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔