شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عارف خان سندھیلہ اور ویٹرنری ڈاکٹر ثنا جبین کے درمیان صلح کروانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے سے معذرت کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
ایم پی اے اور ڈاکٹر ثنا جبین کے درمیان ڈی سی او علی جان خان کے آفس میں صلح کروانے کی بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم یہ سودمند ثابت نہ ہو سکیں۔ ایم پی اے چوہدری عارف خان سندھیلہ کا کہنا تھا کہ ثنا جبیں کو ان کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ثنا جبیں کے مطابق ان کے ساتھ نارواسلوک کیا گیا۔