چین، سیلاب نے بتاہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی، درجنوں لاپتہ

China Flood

China Flood

بیجنگ (جیوڈیسک) چینی صوبے سیچوان اور شانچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،سیلاب اور بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہو گئی ،ہزاروں افراد بے گھر ،سیکڑوں لاپتہ ہو گئے۔ چین میں تاریخ کی بدترین بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ سیچوان اور شانچی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جہاں ہزاروں افراد بے گھر اور سیکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔اب تک 36 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ سیلابی ریلے کے باعث سیکڑوں عمارتوں زمین بوس ہو چکی ہیں۔دریاں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں امدادی کارکن لوگوں کی جانیں بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

شمال مغربی صوبے شانچی میں بھی حالات انتہائی خراب ہیں جہاں لینڈ سلائڈنگ سے کئی گھر تباہ ہو چکے ہیں،ضلع بوٹا میں سیکڑوں افراد مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب تائیوان میں بھی سمندری طوفان سالک نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔