سحری، افطاری اور تراویح میں لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

Dr Waseem Akhtar

Dr Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سحری، افطاری اور تروایح میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے،بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے روزہ داروں کو عبادت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہورہے ہیں، اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز لوگوں سے مرضی کی قیمتیں وصول کر کے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو حکم دے رکھا ہے کہ رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم کسی وزیر نے بھی بازاروں میں جانے کی زحمت نہیں کی۔