پاکپتن : پولیس کا 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی پر ظالمانہ تشدد، بازو مفلوج

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں پولیس نے 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی پر ظالمانہ تشدد کرکے دونوں بازو مفلوج کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک پتن ریلوے کالونی میں 7 ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل ہو گیا تھا۔

جس کے شبہے میں پولیس تھانہ فرید نگر کے سب انسپکٹر مرتضی نے 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی پرویز کو گرفتار کرکے ڈیڑھ ماہ تک تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ شخص کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 80 ہزار روپے رشوت لی ہے۔