اوکاڑہ : جائیداد کا تنازع، ماموں نے سوتیلی بھانجی کو مار ڈالا

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پر ماموں نے سوتیلی بھانجی کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔ اوکاڑہ کے قصبے گڈرملکانہ کی رہائشی ارشاد بی بی کا سوتیلے بیٹے محمد حسن سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، آج صبح تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

محمد حسن نے ارشاد بی بی کی بیٹی اپنی سوتیلی بہن ساجدہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ساجدہ کی 3 سالہ بیٹی زینب بھی ڈنڈا لگنے سے زخمی ہونے کے تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔