حافظ آباد میں واپڈا کے بجلی کے میٹر نالے سے برآمد، انتظامیہ بے خبر

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) واپڈا کے میٹر ہی غائب ہوں گے تو بجلی کا استعمال کون ناپے گا؟، حافظ آباد میں واپڈا کے ایک درجن سے زائد میٹر سیوریج نالے سے برآمد ہوئے۔ حافظ آباد کے علاقہ رحمت آباد میں ٹی ایم اے کے سینٹری ورکر نالے کی صفائی کر رہے تھے کہ اس دوران نالے سے انہیں بجلی کے ایک درجن سے زائد میٹر ملے۔

واپڈا افسران اس واقعے کے بارے میں بالکل بے خبر رہے۔ ایس ڈی او واپڈا کا کہنا ہے کہ بجلی کے میٹر گورنمنٹ پراپرٹی ہوتی ہے، انہیں اس واقعے کا کوئی علم نہیں تاہم وہ اس سلسلے میں تحقیقات کروائیں گے۔