کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کے قیام میں تاخیر دوبارہ ون یونٹ کی طرف گامزن کرنے کے مترادف ہے۔
کراچی میں ذرائع سے گفتگو کر تے ہو ئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربا نی نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 جون کو حلف لیا تاہم ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا قیام عمل میں نہیں آیا، سی سی آئی 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی کابینہ جتنا رتبہ رکھتی ہے۔