ملتان : نمکو بنانے کے کارخانے میں آگ پر چار گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک ) ملتان میں نمکو بنانے کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان میں غلہ منڈی کے قریب واقع نمکو کے کارخانے میں آگ رات گئے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیوں نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس دوران لاکھوں روپے کا مال جل گیا۔