بیجنگ (جیوڈیسک) جونئیر سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے ماجد علی اور عامر طارق کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محسن امین اور حمزہ اکبر کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ چین کے شہر بیجنگ میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کے ماجد علی نے سویڈن کے بیلان شاریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔
ماجد علی کی فتح کا سکور چار صفر رہا،ادھر قومی کیوئسٹ عامر طارق نے بھارتی حریف راہول اجے کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے مات دی۔دوسری جانب پاکستانی کیوئسٹ محسن امین کو بھارت کے نتیش مادام سے اور حمزہ اکبر کو آسٹریلیا کے کال باریٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔