13جولائی یوم شہدائے کشمیر خراج عقیدت اور آزادی کے عزم کا دن ہے

بھمبر: 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر خراج عقیدت اور آزادی کے عزم کا دن ہے یہ دن ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف یہ دن سری نگر میں ڈوگر فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں تجدید عہد کے طورپر منایا جاتا ہے۔

ان خیالات کااظہار کشمیر کلب بھمبرکے صدر راجہ نعیم گل نے کشمیر پریس کلب میں13جولائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اجتماعی قبروں کی دریافت سے واضح ہو گیاہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بین الاقوامی ینظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی جازت کیوں نہیں دیتا۔

13 جولائی 1931 سے جولائی 2013 تک تقریباً 6 لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانوںکو نذرانہ پیش کرکے اقوام عالم کی تاریخ میںشجاعت اور بہادری کانیا باب رقم کیا ہے اس موقع پر کشمیر پریس کلب کے نائب صدر چوہدری عاطف اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑی طاقتوں کی خاموشی اور UNOکی بے حسی کے باوجود کشمیریوں نے تاریخ کی لازوال قربانیاں دیکر تحریک آزادی کشمیر کو عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔

82 برس قبل سری نگر کی جیل کے سامنے سرزمین کشمیر کے 22فرزندوں نے جام شہادت نوش کرکے تحریک آزادی کشمیر کی جوٹھوس اور مضبوط بنیاد رکھی تھی اس کے راہ نور ومنزل کے قریب پہنچ چکے ہیںآج دنیا میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی اشد ضرورت ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آذاد ہوکر اپنی منزل پالیںگے تقریب سے ملک شوکت حسین اور انجینئر خالد پرویز بٹ نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں راجہ شوکت ،چوہدری لطیف ،چوہدری رفیق، چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ،طارق محمود ثاقب، عزیز الرحمن ناز ،شیراز پرویز مشتاق، مرزا ندیم اختر،سلیم ساگر، رومان رضا سمیت دیگرنے شرکت کی۔