عالمی یوم آبادی کے موقع پر تلہ گنگ شہر میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد محکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ کی زیر نگرانی کیا گیا

تلہ گنگ : عالمی یوم آبادی کے موقع پر تلہ گنگ شہر میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد محکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ریلی کا آغاز تحصیل آفس محکمہ بہبود آبادی تلہ گنگ مندیال چوک سے ہوا ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ٹی ایم اے آفس پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر موٹر سائیکل ریلی کے شرکاء کا اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ عابد حسین بھٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن ہوا۔

ریلی میں تحصیل آفیسر تلہ گنگ محکمہ بہبودآبادی عاصم ارسلان ملک اور تحصیل بھر کے سوشل موبلائزر اور سٹاف نے شرکت کی ۔اس موقع پر عاصم ارسلان نے شرکاء کو بتایا کہ اس سال عالمی یوم آبادی کا سلوگن (کم عمری میں شادی کے اثرات) پر آگاہی دینا ہے انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ معاشرے میں کم عمر بچیوں کی شادیوں کو روکا جائے، ماں کی صحت اور معاشرے کی ترقی اسی میں ہے کہ خاندان چھوٹا ہو۔